کچھ ادارے کے بارے میں

ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد کا باقاعدہ آغاز یکم نومبر 2023 سے ہو ا ۔ ادارے میں معذور اور خصوصی افراد یا ان کے دیکھ بھال کرنے والے افراد کو ان کی صحت ، اور جسمانی اور نفسیاتی مسائل سے متعلق ایسے کورسز کروائے جاتے ہیں جن کی مدد سے یا تو معذور افراد خود اپنی دیکھ بھال کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں یا کچھ ایسے کیسز میں جن میں معذور افراد اپنی جسمانی اور دیگر ضروریات سے متعلق کسی دوسرے فرد کے محتاج ہوں تو متعلقہ فرد کے اٹینڈنٹ یا کسی فیملی ممبر کی خصوصی تربیت کا انتظام بھی ادارے میں موجود ہے جس کی مدد سے معذورا فراد کی دیکھ بھال کرنے والے افراد باآسانی اپنا فرائض سر انجام دینے کے قابل ہو جاتے ہیں۔


معذور افراد کے لیے ہماری خدمات

سیلف کئیر کورسز

سیلف کورسز کے ذریعے سے معذور افراد سیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح وہ اپنی خود کی دیکھ بھال کسی دوسرے فرد پر کم سے کم انحصار کر تے ہوئے کر سکتے ہیں۔

فری کمپیوٹر کورسز

ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسی جدید سکلز کے ذریعے معذور افراد نہ صرف خود کے لیے بلکہ اپنے خاندان کے لیے بھی ایک اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

مفت طبی سہولیات

ادارے کی جانب سے رجسٹرڈ معذور افراد کے لیے گاہے بگاہے مفت طبی سہولیات کے سلسلہ میں فزیو تھراپی اور دیگر ضروری طبی سہولیات مفت مہیا کی جاتی ہیں۔



معذورافراد کے لیے اہم معلومات


مزید تفصیلات اور معلومات کے لیے

فارم کو فل کریں ہمارے عہدیداران خود آپ سے رابطہ کریں گے۔



Scroll to Top