کچھ ادارے کے بارے میں

ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد کا باقاعدہ آغاز یکم نومبر 2023 سے ہو ا ۔ ادارے میں معذور اور خصوصی افراد یا ان کے دیکھ بھال کرنے والے افراد کو ان کی صحت ، اور جسمانی اور نفسیاتی مسائل سے متعلق ایسے کورسز کروائے جاتے ہیں جن کی مدد سے یا تو معذور افراد خود اپنی دیکھ بھال کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں یا کچھ ایسے کیسز میں جن میں معذور افراد اپنی جسمانی اور دیگر ضروریات سے متعلق کسی دوسرے فرد کے محتاج ہوں تو متعلقہ فرد کے اٹینڈنٹ یا کسی فیملی ممبر کی خصوصی تربیت کا انتظام بھی ادارے میں موجود ہے جس کی مدد سے معذورا فراد کی دیکھ بھال کرنے والے افراد باآسانی اپنا فرائض سر انجام دینے کے قابل ہو جاتے ہیں

ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد، فیصل آباد، ایک منظم فلاحی و تعلیمی ادارہ ہے جو خصوصی افراد کی تعلیم، بحالی، ہنر مندی اور باوقار سماجی شمولیت کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس ادارے سمیت اس پورے نیٹ ورک کی قیادت اور سرپرستی میجر (ر) ڈاکٹر سلمٰی ضمیر خان صاحبہ اپنے شوہر انجینئر امیر ضمیر احمد خان کے شانہ بشانہ انجام دے رہی ہیں۔ اس مشن کی عملی معاونت اور انتظامی تسلسل میں ڈاکٹر زین ضمیر خان اور ڈاکٹر زعیمہ ضمیرخان بطور معاونین فعال کردار ادا کر رہی ہیں، جو ادارے کے مختلف تعلیمی و فلاحی پروگرامز کو منظم انداز میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر سلمٰی ضمیر خان صاحبہ درج ذیل اداروں اور پروگرامز میں اہم انتظامی و قائدانہ ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں:

  • چئیرپرسن: امیر ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے طلبہ و طالبات، کماہاں روڈ لاہور
  • چئیرپرسن: دستکاری سکول، کماہاں روڈ لاہور
  • چئیرپرسن: مدرسہ جمیلہ خالد ٹرسٹ، کماہاں روڈ لاہور
  • چئیرپرسن: قرآن سمجھو تحریک پاکستان
  • ڈائریکٹر: دارالسلام ایجوکیشنل کمپلیکس، ڈاکٹرز سوسائٹی، عبدالستار ایدھی روڈ لاہور
  • چئیرپرسن: ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے معذور افراد، فیصل آباد
  • ڈائریکٹر: مرکز رحمتہ اللعالمین، روستم آباد، لوئر دیر، خیبر پختونخوا
  • چئیرپرسن: مدرسہ ام ارقم ضمیر، نشتر کالونی لاہور
  • ممبر گورننگ باڈی: آپا نثار فاطمہ گرلز ہائی سکول، لاہور
  • چئیرپرسن: قیدیوں کے لیے گرم ملبوسات کی فراہمی کا پروگرام، پنجاب جیل خانہ جات

یہ تمام ادارے ایک مشترکہ وژن کے تحت تعلیم، سماجی بہبود، اخلاقی تربیت، اور انسانی خدمت کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانا اور انہیں باعزت، خود مختار اور بہتر زندگی کی طرف گامزن کرنا ہے۔

نومبر 2023 میں، ارقم ضمیر نے پاکستان میں پہلی بار یورین کِٹ اور بیڈ سورز کِٹ پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام خاص طور پر اُن معذور افراد کے لیے بنایا گیا ہے جو ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کے بعد یا کسی اور جسمانی یا ذہنی معذوری کے سبب بستر تک محدود ہوچکے ہیں اور روزمرہ دیکھ بھال کے لیے دوسروں پر انحصار کرتے ہیں۔ ان کٹس کی مدد سے مریضوں کی صفائی، انفیکشن سے حفاظت اور بیڈ سورز سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے، جس سے اُن کی زندگی میں سکون، اور آسانی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ادارہ ان کٹس کو معذور افرد کے گھر تک بذریعہ ڈاک پہنچاتا ہے تاکہ انہیں ان کٹس کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنی دیکھ بھال بہتر انداز میں کر سکیں۔


یورین کیئر کٹ خاص طور پر اُن مریضوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اپنے جسمانی مسائل یا معذوری کی وجہ سے خود سے باتھ روم استعمال نہیں کر سکتے۔ یہ کٹ ہائیجین، آرام اور محفوظ استعمال کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے۔

بیڈ سورز ایسے زخم ہوتے ہیں جو بستر پر زیادہ دیر رہنے والے مریضوں کی جلد پر بنتے ہیں۔ ان زخموں کا صحیح علاج نہ کیا جائے تو یہ خطرناک انفیکشن میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ بیڈ سور کیئر کٹ ان ہی مسائل کے لیے ایک مکمل حل ہے۔

سیلف کئیر کورسز

سیلف کورسز کے ذریعے سے معذور افراد سیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح وہ اپنی خود کی دیکھ بھال کسی دوسرے فرد پر کم سے کم انحصار کر تے ہوئے کر سکتے ہیں۔

فری کمپیوٹر کورسز

ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسی جدید سکلز کے ذریعے معذور افراد نہ صرف خود کے لیے بلکہ اپنے خاندان کے لیے بھی ایک اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

مفت طبی سہولیات

ادارے کی جانب سے رجسٹرڈ معذور افراد کے لیے گاہے بگاہے مفت طبی سہولیات کے سلسلہ میں فزیو تھراپی اور دیگر ضروری طبی سہولیات مفت مہیا کی جاتی ہیں۔



معذورافراد کے لیے اہم معلومات


ادارے کی کارکردگی (ایک جائزہ)


مزید تفصیلات اور معلومات کے لیے

فارم کو فل کریں ہمارے عہدیداران خود آپ سے رابطہ کریں گے۔



اوپر تک سکرول کریں۔