
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد – ماہانہ کارکردگی رپورٹ (اپریل 2026)
الحمدللہ! خدمتِ انسانیت کے اس بابرکت سفر کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے اپریل 2026 کے دوران بھی اپنی خدمات کا دائرہ وسیع رکھا اور مستحق افراد تک سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔
اس ماہ:
50 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
72 یورین و بیڈ سورز کٹس
تقریباً 216,000 روپے کی مالیت سے بالکل مفت بذریعہ ڈاک ان کی دہلیز تک پہنچائی گئیں۔
اس کے ساتھ:
274 افراد کو آن لائن رہنمائی اور مشاورت فراہم کی گئی، جس کے ذریعے انہیں صحت، نگہداشت اور روزمرہ مسائل کے حوالے سے مفید معلومات اور مدد دی گئی۔
رواں سال 2026 میں اب تک:
یورین و بیڈ سورز کٹس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد (باہم معذوری) کی مجموعی تعداد 180 تک پہنچ چکی ہے، جو ہمارے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔
اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں مزید بھلائی کے کام جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا کر ایک بہتر، باوقار اور پُرسکون زندگی گزار سکے۔
