
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد – ماہانہ کارکردگی رپورٹ (جنوری 2025)
الحمدللہ! افراد باہم معذوری کے خدمت کے اس نیک مقصد کو بھرپور انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے مارچ 2025 کے دوران بھی اپنی خدمات کا دائرہ وسیع رکھا اور مستحق افراد کی معاونت جاری رکھی۔
اس عرصے میں:
59 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
68 یورین کٹس
10 بیڈ سورز کٹس
جن کی مالیت تقریباً 234000 روپے بنتی ہے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔
مزید یہ کہ:
200 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کو آن لائن مشاورت فراہم کی گئی، جس میں ان کی صحت، نگہداشت اور روزمرہ مسائل کے حوالے سے رہنمائی دی گئی۔
اسی مدت کے دوران:
178 نئے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن بھی مکمل کی گئی، تاکہ انہیں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے مستفید ہونے کا موقع دیا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید بھلائی کے کاموں کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا کر معذوری کے باوجود ایک باوقار اور بہتر زندگی گزار سکے۔
