
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد – ماہانہ کارکردگی رپورٹ (اپریل 2025)
الحمدللہ! خدمت کے اس سفر کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے اپریل 2025 کے دوران بھی اپنی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا۔
اس ماہ:
55 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
59 یورین کٹس
15 بیڈ سورز کٹس
تقریباً 222,000 روپے کی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک پہنچائی گئیں۔
اس کے علاوہ:
243 افراد کو آن لائن مشاورت فراہم کی گئی، جس کے ذریعے ان کی صحت، احتیاطی تدابیر اور ضروری رہنمائی میں مدد دی گئی۔
مزید برآں:
106 نئے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، تاکہ انہیں بھی ادارے کی سہولیات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان کوششوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری سہولیات سے فائدہ اٹھا کر معذوری کے باوجود ایک بہتر اور باوقار زندگی گزار سکے۔
