
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد – ماہانہ کارکردگی رپورٹ (مئی 2025)
الحمدللہ! افراد باہم معذوری کی خدمت کے اس مشن کو مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے مئی 2025 کے دوران بھی اپنی فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔
اس ماہ:
23 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
33 یورین کٹس
7 بیڈ سورز کٹس
تقریباً 120,000 روپے کی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔
اس کے ساتھ:
250 افراد کو آن لائن مشاورت اور رہنمائی فراہم کی گئی، جس میں ان کی صحت، دیکھ بھال اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مدد دی گئی۔
مزید یہ کہ:
11 نئے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، تاکہ وہ بھی ادارے کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور انہیں مزید بھلائی کے کام جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے مستفید ہو کر معذوری کے باوجود ایک بہتر اور پُرسکون زندگی گزار سکے۔
