ماہانہ کارکردگی رپورٹ جون 2025

الحمدللہ! فلاحی خدمات کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے جون 2025 کے دوران بھی مستحق افراد باہم معذوری کی خدمت کا عمل جاری رکھا۔

اس ماہ:
38 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
39 یورین کٹس
8 بیڈ سورز کٹس
تقریباً 171,000 روپے کی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔

اس کے علاوہ:
285 افراد کو آن لائن مشاورت اور رہنمائی فراہم کی گئی، جس میں ان کی صحت، نگہداشت اور ضروری احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگہی دی گئی۔

مزید برآں:
4 نئے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، تاکہ وہ بھی ادارے کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا کر معذوری کے باوجود ایک بہتر، باوقار اور پُرسکون زندگی گزار سکے۔

رابطہ کے لیے

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔