
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد – ماہانہ کارکردگی رپورٹ (اکتوبر 2025)
الحمدللہ! افراد باہم معذوری کی خدمت کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے اکتوبر 2025 کے دوران بھی اپنی فلاحی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔
اس ماہ:
28 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
28 یورین کٹس
12 بیڈ سورز کٹس
تقریباً 120,000 روپے کی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔
اس کے علاوہ:
245 افراد کو آن لائن مشاورت اور رہنمائی فراہم کی گئی، جس میں ان کی صحت، دیکھ بھال اور ضروری رہنمائی میں مدد دی گئی۔
اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا کر معذوری کے باوجود ایک بہتر، باوقار اور پُرسکون زندگی گزار سکے۔
