خاور صادق قرآن سمجھو تحریک
ہمارا مشن ہے کہ قرآنِ مجید کے الفاظ کو ایسے انداز میں پیش کیا جائے کہ ہر طالبِ علم اور عام قاری اردو تلفّظ، اردو لفظی ترجمہ، عربی مادّہ، اور روزمرہ زبان میں ان کے استعمال کو با آسانی سمجھ سکے۔ اس مقصد کے لیے ہم قرآنِ پاک کی تعلیم کو بامحاورہ اور قابلِ فہم اردو ترجمے کے ساتھ اس طرح منسلک کیا ہے کہ قرآن فہمی کا دروازہ ہر دل پر کھل جائے۔ ہماری کوشش ہے کہ قرآن کی طرف رجوع کرنا پیچیدہ نہیں بلکہ نہایت سادہ، آسان اور عملی تجربہ بن جائے۔
اسی فکری خدمت کے تحت ہمارا قرآن سے متعلق تمام تعلیمی مواد—بشمول پی ڈی ایف پارے ، آڈیو دیڈیو اور لفظی تراجم—واٹس ایپ چینل، یوٹیوب، فیس بُک اور ہماری ویب سائٹ پر مکمل طور پر مفت دستیاب ہیں۔ ہر صارف کو اجازت ہے کہ ان مواد کو بلا کسی رکاوٹ ڈاؤنلوڈ کرے، شیئر کرے، اور بغیر کسی تبدیلی کے اشاعت کے ذریعے سے عامتہ الناس تک پہنچائے۔






























