ماہانہ کارکردگی رپورٹ جنوری 2025

ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد – ماہانہ کارکردگی رپورٹ (جنوری 2025)

الحمدللہ! ہمیں یہ خوشی ہے کہ ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد کی جانب سے جنوری 2025 کے دوران خدمتِ انسانیت کا سلسلہ کامیابی سے جاری رہا۔

اس عرصے کے دوران:
30 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
35 یورین کٹس
6 بیڈ سورز کٹس
تقریباً 123,000 روپے کی مجموعی لاگت سے بالکل مفت بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔

اس کے ساتھ ساتھ:
255 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کو
ان کی جسمانی و ذہنی صحت کی بہتری، بیماریوں سے بچاؤ، اور معذوری سے متعلق مفت رہنمائی اور مشاورت فراہم کی گئی۔

مزید برآں:
اسی عرصے میں 9 نئے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی ادارے کے ساتھ رجسٹریشن بھی مکمل کی گئی، تاکہ انہیں بھی بروقت سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے رزق میں برکت عطا کرے اور انہیں مزید انسانیت کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔

اگر آپ یا آپ کے آس پاس کوئی اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری سے متاثرہ فرد موجود ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں تاکہ وہ بھی ہماری ان سہولیات سے فائدہ اٹھا کر معذوری کے باوجود ایک بہتر، پُرسکون اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔

رابطہ کے لیے کلک کریں

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔