ماہانہ کارکردگی رپورٹ فروری 2025

الحمدللہ! افراد باہم معذوری کی خدمتِ خلق کے مبارک مشن کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے فروری 2025 کے دوران بھی اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا۔

اس مدت کے دوران:
27 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
34 یورین کٹس
5 بیڈ سورز کٹس
تقریباً 117,000 روپے کی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کی رہائش گاہوں تک پہنچائی گئیں۔

جبکہ اسی عرصہ کے دوران 237 افراد باہم معذوری کو انکی صحت اور معذوری سے متعلق مسائل کے بارے میں مفت آنلائن مشاورت اور رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔

جبکہ ملک بھر کے دور دراز علاقوں سے 48 نئے اسپائنل کارڈ انجرے سے متاثرہ افراد باہم معذوری کی ادارے سے رجسٹریشن بھی مکمل کی گئی تاکہ وہ بھی ادارے کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان کاوشوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے رزق میں وسعت دے اور انہیں مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین۔

اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے مستفید ہو کر معذوری کے باوجود ایک بہتر، پُرسکون اور صحت مند زندگی گزار سکے۔

رابطہ کے لیے

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔