
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد – ماہانہ کارکردگی رپورٹ (جولائی 2025)
الحمدللہ! خدمت کے اس تسلسل کو مزید مضبوطی کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے جولائی 2025 کے دوران بھی اپنی فلاحی سرگرمیوں کو برقرار رکھا۔
اس ماہ:
41 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
39 یورین کٹس
9 بیڈ سورز کٹس
تقریباً 144,000 روپے کی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔
اس کے علاوہ:
277 افراد کو آن لائن مشاورت اور رہنمائی فراہم کی گئی، جس میں ان کی صحت، دیکھ بھال اور ضروری احتیاطی تدابیر پر رہنمائی دی گئی۔
مزید برآں:
7 نئے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، تاکہ وہ بھی ادارے کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا کر ایک بہتر، باوقار اور پُرسکون زندگی گزار سکے۔
