
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد – ماہانہ کارکردگی رپورٹ (ستمبر 2025)
الحمدللہ! افراد باہم معذوری کی خدمت کے اس سفر کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے ستمبر 2025 کے دوران بھی اپنی فلاحی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھا۔
اس ماہ:
22 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
20 یورین کٹس
7 بیڈ سورز کٹس
تقریباً 81,000 روپے کی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔
اس کے علاوہ:
260افراد کو آن لائن مشاورت اور رہنمائی فراہم کی گئی، جس میں ان کی صحت، نگہداشت اور ضروری رہنمائی میں مدد دی گئی۔
مزید برآں:
12 نئے افراد باہم معذوری کی رجسٹریشن ک گئی تاکہ وہ بھی ادارے کی جانب سے مہیا کردہ سہولیات سے مستفید ہو کر اپنی زندگی میں آسانیا ں پیدا کر سکیں۔
اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا کر معذوری کے باوجود ایک بہتر، باوقار اور پُرسکون زندگی گزار سکے۔
