
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد – سالانہ کارکردگی رپورٹ (2025)
الحمدللہ! سال 2025 کے دوران ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے خدمتِ انسانیت کے اپنے مشن کو بھرپور انداز میں جاری رکھتے ہوئے ملک بھر میں اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی مدد کا سلسلہ کامیابی سے برقرار رکھا۔
سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر:
427 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
454یورین کٹس
109بیڈ سورز کٹس، مجموعی طور پر 563 کٹس ،
تقریباً 16،89,000 روپے کی مجموعی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔
اس کے علاوہ:
3014 افراد کو آن لائن مشاورت اور رہنمائی فراہم کی گئی، جس کے ذریعے ان کی جسمانی و ذہنی صحت، دیکھ بھال اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مدد دی گئی۔
مزید برآں:
422نئے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، تاکہ وہ بھی ادارے کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں آئندہ بھی انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا کر معذوری کے باوجود ایک بہتر، باوقار اور پُرسکون زندگی گزار سکے۔
