
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد-ماہانہ کارکردگی رپورٹ – جولائی 2026
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد اپنی فلاحی خدمات کے سفر کو مستقل مزاجی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ماہِ جون 2026 کے دوران 44 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو 74 یورین و بیڈ سورز کیئر کٹس بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کی رہائش گاہوں تک پہنچائی گئیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 222,000 روپے ہے۔
رواں سال 2026 میں اب تک ہماری اس سہولت سے 310 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) فائدہ اٹھا چکے ہیں، جو خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ہمارے عزم، اعتماد اور مسلسل خدمات کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید برآں، اسی ماہ 263 افراد باہم معذوری کو ان کی صحت، معذوری سے متعلق مسائل، نگہداشت اور روزمرہ ضروریات کے حوالے سے مفت آن لائن رہنمائی اور مشاورت فراہم کی گئی، تاکہ وہ بروقت معلومات اور مؤثر رہنمائی سے مستفید ہو سکیں۔
ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ خدمتِ انسانیت کے اس سفر کو مزید وسعت اور برکت عطا فرمائے، ہمارے معاونین، عطیہ دہندگان اور تمام خدمت گزاروں کو بہترین اجر عطا کرے، اور ہمیں خصوصی افراد کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں:
📞 0339-4008418
