ماہانہ کارکردگی رپورٹ اگست 2026

الحمدللہ! ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد کی جانب سے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کے لیے سہولیات اور معاونت کا سلسلہ ماہِ اگست میں بھی بھرپور انداز میں جاری رہا۔

اگست 2026 کے دوران 43 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کے لیے 60 یورین و بیڈ سورز کیئر کٹس تیار کرکے بالکل مفت بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک پہنچائی گئیں۔ ان فراہم کردہ کٹس کی مجموعی مالیت تقریباً 180,000 روپے بنتی ہے۔

خصوصی افراد کی رہنمائی اور مسائل کے حل کے لیے آن لائن معاونت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اس ماہ 281 افراد باہم معذوری کو ان کی صحت، معذوری، ذاتی نگہداشت اور روزمرہ زندگی سے متعلق مختلف امور پر مفت آن لائن مشاورت اور رہنمائی فراہم کی گئی۔

رواں سال 2026 میں اب تک مجموعی طور پر 353 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) ہماری کیئر کٹس کی اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ خصوصی افراد تک ضروری سہولیات اور معاونت پہنچانے کا یہ سلسلہ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت اور خصوصی افراد کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مشن میں مزید برکت عطا فرمائے، تمام معاونین اور خدمت گزاروں کو اجرِ عظیم عطا کرے اور خصوصی افراد کے لیے آسانیوں کا یہ سلسلہ ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں:

📞 0339-4008418

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔