ماہانہ کارکردگی رپورٹ دسمبر 2025

الحمدللہ! سال کے اختتام پر بھی خدمتِ انسانیت کے اس مشن کو جاری رکھتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے دسمبر 2025 کے دوران اپنی فلاحی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں انجام دیا۔

اس ماہ:
34 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
39 یورین کٹس
14 بیڈ سورز کٹس
تقریباً 159,000 روپے کی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔

اس کے علاوہ:
255 افراد کو آن لائن مشاورت اور رہنمائی فراہم کی گئی، جس میں ان کی صحت، دیکھ بھال اور ضروری امور کے حوالے سے معاونت دی گئی۔

مزید برآں:
20 نئے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، تاکہ وہ بھی ادارے کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں آئندہ بھی خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے مستفید ہو کر معذوری کے باوجود ایک بہتر، باوقار اور پُرسکون زندگی گزار سکے۔

رابطہ کے لیے

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔