ماہانہ کارکردگی رپورٹ فروری 2026

الحمدللہ! سال 2026 میں خدمت کے اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے فروری کے مہینے میں بھی اپنی فلاحی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھا۔

اس ماہ:
42 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
65 یورین و بیڈ سورز کٹس
تقریباً 195,000 روپے کی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔

مزید برآں:
24 نئے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، تاکہ وہ بھی ادارے کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

سال 2026 میں اب تک:
یورین و بیڈ سورز کٹس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 91 ہو چکی ہے۔

اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا کر معذوری کے باوجود ایک بہتر، باوقار اور پُرسکون زندگی گزار سکے۔

رابطہ کے لیے

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔