
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد – ماہانہ کارکردگی رپورٹ (جنوری 2026)
الحمدللہ! نئے سال 2026 کا آغاز کرتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے اپنی فلاحی خدمات کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا۔
اس ماہ:
26 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
مجموعی طور پر 67 یورین و بیڈ سورز کٹس
تقریباً 201,000 روپے کی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔
سال 2026 کے آغاز سے اب تک:
ہمارے یورین و بیڈ سورز کٹس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی مجموعی تعداد 26 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ:
257 افراد کو آن لائن مشاورت اور رہنمائی فراہم کی گئی، جس میں ان کی صحت، دیکھ بھال اور ضروری امور کے حوالے سے مدد دی گئی۔
مزید برآں:
27 نئے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، تاکہ وہ بھی ادارے کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا کر معذوری کے باوجود ایک بہتر، باوقار اور پُرسکون زندگی گزار سکے۔
