ماہانہ کارکردگی رپورٹ مارچ 2026

الحمدللہ! سال 2026 کے دوران خدمتِ انسانیت کے اس سفر کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے مارچ کے مہینے میں بھی اپنی فلاحی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھا۔

اس ماہ:
39 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
60 یورین و بیڈ سورز کٹس
تقریباً 180,000 روپے کی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔

اس کے علاوہ:
280 افراد کو آن لائن مشاورت اور رہنمائی فراہم کی گئی، جس میں ان کی صحت، نگہداشت اور ضروری امور کے حوالے سے رہنمائی دی گئی۔

مزید برآں:
15 نئے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، تاکہ وہ بھی ادارے کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

رواں سال 2026 میں اب تک:
یورین و بیڈ سورز کٹس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد (باہم معذوری) کی مجموعی تعداد 130 ہو چکی ہے۔

اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا کر معذوری کے باوجود ایک بہتر، باوقار اور پُرسکون زندگی گزار سکے۔

رابطہ کے لیے

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔