ماہانہ کارکردگی رپورٹ نومبر 2025

الحمدللہ! افراد باہم معذوری کی خدمت کے مشن کو مزید وسعت دیتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے نومبر 2025 کے دوران بھی اپنی فلاحی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھا۔

اس ماہ:
40 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو
47 یورین کٹس
9 بیڈ سورز کٹس
تقریباً 168,000 روپے کی مالیت سے بلا معاوضہ بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک فراہم کی گئیں۔

اس کے ساتھ:
277 افراد کو آن لائن مشاورت فراہم کی گئی، جس کے ذریعے ان کی صحت، دیکھ بھال اور ضروری امور کے حوالے سے رہنمائی دی گئی۔

مزید برآں:
20 نئے اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی گئی، تاکہ وہ بھی ادارے کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اللہ تعالیٰ ارقم ضمیر کے تمام منتظمین، معاونین اور مخیر حضرات کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں مزید بھلائی کے کام جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

اگر آپ یا آپ کے علم میں کوئی ایسا فرد موجود ہو جو اسپائنل کارڈ انجری یا دیگر معذوری کا شکار ہے تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں، تاکہ وہ بھی ہماری فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا کر معذوری کے باوجود ایک بہتر، باوقار اور پُرسکون زندگی گزار سکے۔

رابطہ کے لیے

ایک تبصرہ چھوڑیں

اوپر تک سکرول کریں۔