معذورافراد کے لیے ہماری خدمات

یورین کیئر کٹ خاص طور پر اُن مریضوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اپنے جسمانی مسائل یا معذوری کی وجہ سے خود سے باتھ روم استعمال نہیں کر سکتے۔ یہ کٹ ہائیجین، آرام اور محفوظ استعمال کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے۔

بیڈ سورز ایسے زخم ہوتے ہیں جو بستر پر زیادہ دیر رہنے والے مریضوں کی جلد پر بنتے ہیں۔ ان زخموں کا صحیح علاج نہ کیا جائے تو یہ خطرناک انفیکشن میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ بیڈ سور کیئر کٹ ان ہی مسائل کے لیے ایک مکمل حل ہے۔

سیلف کئیر کورسز

سیلف کورسز کے ذریعے سے معذور افراد سیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح وہ اپنی خود کی دیکھ بھال کسی دوسرے فرد پر کم سے کم انحصار کر تے ہوئے خود اپنے طور پر کر سکتے ہیں۔

مفت کمپیوٹر کورسز

ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسی جدید سکلز کے ذریعے معذور افراد نہ صرف خود کے لیے بلکہ اپنے خاندان کے لیے بھی ایک اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

مفت طبی سہولیات

ادارے کی جانب سے رجسٹرڈ معذور افراد کے لیے گاہے بگاہے مفت طبی سہولیات کے سلسلہ میں فزیو تھراپی اور دیگر ضروری طبی سہولیات مفت مہیا کی جاتی ہیں۔


اوپر تک سکرول کریں۔