ارقم ضمیر – یورین اور بیڈ سورز مینجمنٹ کٹس پروگرام
(Arqam Zamir Urine & Bed Sores Management Kits Program)
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد میں ہمارا مشن یہ ہے کہ خصوصی افراد، معذور مریضوں، فالج کے متاثرین اور بستر پر رہنے والے بزرگ افراد کو ایسی سہولیات فراہم کی جائیں جو ان کی روزمرہ زندگی کو آسان بنا سکیں۔ اسی مقصد کے لیے ہم یورین مینجمنٹ کٹس اور بیڈ سورز مینجمنٹ کٹس فراہم کرتے ہیں جو اعلیٰ معیار، حفظانِ صحت اور مکمل نگہداشت کے اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کی جاتی ہیں۔نومبر 2023 میں، ارقم ضمیر نے پاکستان میں پہلی بار یورین کِٹ اور بیڈ سورز کِٹ پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام خاص طور پر اُن معذور افراد کے لیے بنایا گیا ہے جو جسمانی طور پر حرکت نہیں کر سکتے اور روزمرہ دیکھ بھال کے لیے دوسروں پر انحصار کرتے ہیں۔ ان کٹس کی مدد سے مریضوں کی صفائی، انفیکشن سے حفاظت اور بیڈ سورز سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے، جس سے اُن کی زندگی میں آسانی اور سکون میں اضافہ ہوتا ہے۔ ارقم ضمیر ان کٹس کو ضرورت مند افراد تک بذریعہ ڈاک پہنچاتا ہے، اکہ انہیں ان کٹس کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنی دیکھ بھال بہتر انداز میں کر سکیں۔
ہم ہر کٹ کو پوری احتیاط کے ساتھ تیار کرتے ہیں اور اسے پاکستان بھر میں بذریعہ ڈاک یا کورئیر مستحق معذور افراد کے گھر تک پہنچاتے ہیں۔
1. یورین مینجمنٹ کٹس (Urine Management Kits)
یہ کٹس ان افراد کے لیے نہایت اہم ہیں جو پیشاب کے کنٹرول کے مسائل، مستقل کیتھیٹر کے استعمال یا بستر سے اٹھنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔
✔ کٹ میں شامل اہم سامان
- یورین بیگ، Urine Bag
- محفوظ اور نرم Foley Catheter
- Lubricating Gel کیتھیٹر فکسنگ کے لیے
- Sterile Gloves
- Antiseptic Wipes انفیکشن سے بچاؤ کے لیے
✔ یہ کٹ کن مریضوں کے لیے مفید ہے؟
- فالج اور ریڑھ کی ہڈی کے مریض
- بستر پر رہنے والے یا کمزور بزرگ
- پروسٹیٹ کے مسائل کے شکار افراد
- وہ مریض جنہیں بار بار پیشاب کی شکایت ہو
✔ یورین مینجمنٹ کٹس کے فائدے
- یورین انفیکشن (UTI) کے خطرے میں کمی
- مریض کو زیادہ آرام اور سکون
- اٹینڈنٹس کے لیے آسانی اور صفائی
- گھر پر ہسپتال جیسی نگہداشت
2. بیڈ سورز مینجمنٹ کٹس (Bed Sores Prevention & Care Kits)
بیڈ سورز معذور افراد کے بحالی کے عمل کو سخت متاثر کرتے ہیں، اسی لیے ہم ایسی کٹس تیارکرتے ہیں جو بیڈ سورز اور دیگر موجودہ زخموں کے علاج میں مدد دیتا ہے۔
✔ کٹ میں شامل اہم سامان
- زخموں کی صفائی کے لیے Antiseptic Solution
- Bed Sore Cream / Healing Ointment
- Wound Dressings, Gauze Pads & Cotton
- صفائی کے لیے Disposable Gloves
- Position Changing Guide (جسم کی پوزیشن بدلنے کا رہنما)
✔ کن لوگوں کے لیے ضروری؟
- وہ مریض جو لمبے عرصے سے بستر پر ہیں
- ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر یا انجرڈ افراد
- بزرگ مریض
- فالج کے متاثرین
- وہ افراد جنہیں پوزیشن تبدیل کرنے میں مشکل ہوتی ہے
✔ بیڈ سورز کٹ کے فائدے
- زخموں کا تیزی سے علاج
- درد، تکلیف اور پریشر میں کمی
- گھر پر محفوظ اور باقاعدہ دیکھ بھال ممکن
گھر تک ڈلیوری – پورے پاکستان میں
ہماری تمام کٹس
→ جدید حفاظتی اصولوں کے مطابق پیک کی جاتی ہیں
→ کورئیر کے ذریعے پورے پاکستان میں بھیجی جاتی ہیں
→ 2 سے 4 دن کے اندر معذور افراد کے گھر تک پہنچائی جاتی ہیں
مستحق معذور افراد جس شہر میں بھی ہوں، صرف ہم سے رابطہ کریں اور کٹ گھر بیٹھے حاصل کریں۔


