
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد – ماہانہ کارکردگی رپورٹ (مئی 2026)
الحمدللہ! خدمتِ انسانیت کے اس بابرکت مشن کو جاری رکھتے ہوئے ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد نے ماہِ مئی 2026 میں بھی خصوصی افراد کی معاونت اور سہولیات کی فراہمی کو مؤثر انداز میں جاری رکھتے ہوئے34 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو 47یورین و بیڈ سورز کیئر کٹس بالکل مفت بذریعہ ڈاک انکے گھروں تک ارسال کی گئیں۔، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 141,000 روپےبنتی ہے۔ 📦
اس کے ساتھ:
237 افراد کو آن لائن مشاورت اور رہنمائی فراہم کی گئی، جس کے ذریعے انہیں صحت، نگہداشت، اور روزمرہ زندگی کے مسائل سے متعلق مفید رہنمائی اور معاونت فراہم کی گئی۔
رواں سال 2026 میں اب تک:
مجموعی طور پر 214 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں، جو اس مشن کی وسعت اور اثر انگیزی کا واضح ثبوت ہے۔ 🤝
یہ تمام کاوشیں اس عزم کی آئینہ دار ہیں کہ خصوصی افراد کو باعزت، خودمختار اور بہتر معیارِ زندگی فراہم کیا جائے۔ 🤲
اللہ تعالیٰ اس خدمتِ انسانیت کے مشن کو مزید برکت عطا فرمائے اور تمام معاونین کو اجرِ عظیم سے نوازے۔ آمین۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے
رابطہ کریں:
03394008418
