
ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد – ماہانہ کارکردگی رپورٹ – (جون 2026)
الحمدللہ! ارقم ضمیر ایجوکیشنل سسٹم برائے خصوصی افراد اپنے فلاحی مشن کے تحت اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کی خدمت کا سفر مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ماہِ جون 2026 کے دوران 52 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) کو 74 یورین و بیڈ سورز کیئر کٹس جن کی مجموعی مالیت تقریباً 222,000 روپے بنتی ہے، بالکل مفت بذریعہ ڈاک ان کے گھروں تک ارسال کی گئیں،۔
رواں سال 2026 میں اب تک ہماری اس فلاحی سہولت سے 266 اسپائنل کارڈ انجری سے متاثرہ افراد (باہم معذوری) مستفید ہو چکے ہیں، جو اس خدمت کے دائرۂ کار میں مسلسل اضافے اور معاشرے کے خصوصی افراد تک مؤثر رسائی کا مظہر ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، ماہِ جون میں 287 افراد (باہم معذوری) کو ان کی معذوری، صحت، نگہداشت اور روزمرہ مسائل سے متعلق مفت آن لائن رہنمائی اور مشاورت فراہم کی گئی، تاکہ وہ بہتر اور باوقار زندگی گزارنے کے لیے بروقت معلومات اور معاونت حاصل کر سکیں۔
ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں خدمتِ انسانیت کی اس عظیم ذمہ داری کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائی۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مشن کو مزید وسعت، برکت اور کامیابی عطا فرمائے، تمام معاونین، مخیر حضرات اور خدمت گزاروں کو دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے، اور خصوصی افراد کے لیے آسانیاں پیدا فرماتا رہے۔ آمین۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں:
📞 0339-4008418
